خوشخبری: نگران حکومت کا آئندہ سال فائیو جی سروس لانے کا اعلان

Dec 09, 2023 | 10:45 AM

ویب ڈیسک: نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے اعلان کیا کہ ملک میں آئندہ سال جولائی سے فائیو جی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 300 میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی نیلامی میں تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو شریک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی کے شعبے میں برآمدات مشرق وسطیٰ میں بڑھیں گی، تین قطری کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

عمر سیف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فائیو جی کے حوالے سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے مسائل حل کر رہی ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن ٹریبونل تین ہفتوں میں قائم کیا جائے گا جبکہ فائیو جی کے لیے ایک ایکشن ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

فائیو جی ایکشن کے لیے ایک کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی، تمام ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں اسپیکٹرم خریدیں گی۔

مزیدخبریں