سانحہ سیالکوٹ :مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئےمقرر

Dec 09, 2023 | 09:29 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ سیالکوٹ موٹروے کے مقدمہ کے مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقررکرلیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورت کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور علی ضیاء باجوہ 14 دسمبر کو اپیلوں پر سماعت کرینگے ، عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مارچ 2021 میں دونوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا ، مجرموں نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔

مزیدخبریں