امریکہ کا بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل میں شفاف تحقیقات کا مطالبہ 

امریکہ کا بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل میں شفاف تحقیقات کا مطالبہ 
کیپشن: America demands a transparent investigation into the killing of Sikh leaders from India

ایک نیوز: ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور گرپرونت پنوں کے ممکنہ قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے ثبوت منظر عام پر آ گئے۔ 

کینیڈین وزیراعظم نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی۔ کینیڈا نے بھارتی حکام سے ہردیپ سنگھ کے قتل میں تحقیقات اور تعاون کا مطالبہ کیا تھا۔ 

امریکہ نے بھی بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکہ نے سکھ رہنماؤں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ 

اپنے ایک بیان میں امریکا کا کہنا ہے کہ ہم سکھ رہنماؤں کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان حملوں کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ہم کینیڈا کی جانب سے بھارت پر لگائے گئے الزامات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، اس واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔