ویب ڈیسک:بالی وڈ اداکار جونیئر محمود سرطان جیسے موذی مرض سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کےمطابق جونیئرمحمودکا فلمی کیرئیر5 دہائیوں پر مشتمل ہے اور اداکارنے250 فلموں میں کام کیا ہے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق اداکارکی موت گزشتہ رات سرطان کےباعث ہوئی،دوہفتے پہلےجونیئرمحمودمیں کینسرجیسی موضی مرض کی تصدیق ہوئی تھی ، اداکار سرطان کے مرض کی اسٹیج4 تک پہنچ گئے تھے جوموت کاباعث بنی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات ان کی طبعیت زیادہ بگڑی جس کے باعث وہ67 سال کی عمر میں ممبئی میں اپنے گھر میں ہی انتقال کرگئے۔
فلمی کیرئیر
جونیئر محمود نے اپنی اداکاری کا آغاز 1976 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ سے کیا اور ان کی پہلی فلم’’نونہال‘‘ تھی۔ جونیئر محمود کی ہٹ فلموں میں کٹی پتنگ، میرا نام جوکر، پرورش سمیت دو اور دو پانچ جیسی فلمیں شامل ہیں۔