کینبرا:پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاپرائم منسٹرالیون میچ بارش کےباعث ڈرا

کینبرا:پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاپرائم منسٹرالیون میچ بارش کےباعث ڈرا
کیپشن: Canberra: Pakistan vs Australia Prime Ministerialeon match drawn due to rain

ویب ڈیسک:کینبرامیں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا پرائم منسٹرالیون 4روزہ میچ بارش کےباعث ڈراہوگیا۔
ذرائع کےمطابق گراؤنڈگیلی ہونےکی وجہ سےمیچ کاچوتھاروزشروع نہ ہوسکا،پاکستان نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےپہلی اننگزکو391رنزپرڈکلیئرکردیاتھا،جس کےجواب میں آسٹریلیاپرائم منسٹرالیون نےپہلی اننگزکےتیسرےروزکےاختتام تک4وکٹوں کےنقصان پر367رنزبنالئےتھے۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کی طرف سےکپتان شان مسعودنے201رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی ،جبکہ بابراعظم نے40اورسرفرازنے41رنزبنائےتھے۔
تاہم آسٹریلیاپرائم منسٹرالیون کی پہلی اننگزجاری تھی ،مانوکااوول کینبرامیں مسلسل بارش کی وجہ سےمیچ کوختم کرنےکافیصلہ کرتےہوئےمیچ ڈراکردیاگیا۔
واضح رہےکہ پاکستان اورورلڈچیمپئن آسٹریلیاکےدرمیان پہلاٹیسٹ پرتھ میں14دسمبرسےشروع ہوگا۔