ویب ڈیسک:القسام بریگیڈکےترجمان ابوعبیدہ نےکہاہےکہ24گھنٹوں میں 21اسرائیلی گاڑیاں اورٹینکوں کوتباہ کیاہے، جبکہ اسرائیلی فوجی کوچھڑوانےکی کوشش میں کئی یرغمالی مارےگئے۔
تفصیلات کےمطابق7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اوربچوں کی ہے۔
القسام بریگیڈکےترجمان ابوعبیدہ کاپریس بریفنگ کےدوران کہناتھاکہ مجاہدین نے24گھنٹےمیں21اسرائیلی گاڑیوں اورٹینکوں کوتباہ کیا،جس میں متعدداسرائیلی فوجی ہلاک اورزخمی ہوئے،کئی سرنگوں اورعمارتوں کوتباہ کیاجہاں اسرائیلی موجودتھے۔
ابوعبیدہ کامزیدکہناتھاکہ متعددصہیونی فوجیوں کوجہنم واصل کردیا،اسرائیلی فوجی چھڑوانےکی کوشش میں کئی یرغمالی مارےگئے۔
ترجمان القسام کاکہناتھاکہ اسرائیلی بمباری سےمتعددقیدی ہلاک اورزخمی ہوئے،اسرائیلی دہشت گردی کےنتیجےمیں 24گھنٹوں میں 350فلسطینی شہیدہوگئے۔
واضح رہےکہ شہداکی مجموعی تعداد17ہزار487تک پہنچ گئی ہے۔
24گھنٹوں میں 21اسرائیلی گاڑیاں اورٹینکوں کو تباہ کیا،ترجمان القسام بریگیڈ
Dec 09, 2023 | 06:12 AM