چشتیاں:تیزرفتارکارحادثےکاشکار،میاں بیوی جاں بحق 

چشتیاں:تیزرفتارکارحادثےکاشکار،میاں بیوی جقاں بحق 
کیپشن: Chishtian: Husband and wife killed in speeding accident

ایک نیوز: چشتیاں میں تیزرفتارکاربےقابوہوکردرخت سےٹکرا گئی،حادثےمیں میاں بیوی  موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق چشتیاں میں حاصل پور روڑ پر کارحادثےکاشکارہونےسےمیاں بیوی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق تیز رفتار کار کٹاریاں چیک پوسٹ کے قریب بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی،حادثےمیں کار سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمی بچے کوہسپتال منتقل کردیاگیا،حادثےمیں جاں بحق ہونےوالے افرادکی شناخت زبیدہ بی بی اوریونس کےناموں سےہوئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق بدقسمت کارسوارفیملی وہاڑی سےچشتیاں آرہی تھی کےراستےمیں کارحادثےکاشکارہوگئی۔