ٹی10لیگ میں تیزترین سکورکاورلڈریکارڈقائم

ٹی10لیگ میں تیزترین سکورکاورلڈریکارڈقائم
کیپشن: Fastest score world record in T10 league

ویب ڈیسک:ٹی10لیگ میں حمزہ سلیم ڈارنےدھواں داربیٹنگ کرتےہوئے43گیندوں پر193رنزکا منفردریکارڈقائم کرڈالا۔
تفصیلات کےمطابق یورپین کرکٹ کے ٹی10 لیگ کامیچ منگل کو Catalunya Jaguar اور Sohal Hospitaltet کےمابین کھیلاگیاجس میں حمزہ سلیم ڈارکےستارےعروج پررہے،بائیں ہاتھ کےبیٹرنےتیزترین بیٹنگ کرتےہوئے43گیندوں پر193سکوربناکرکرکٹ کی دنیامیں منفردریکارڈقائم کردیا۔
Catalunya Jaguar کےبیٹرنےSohal Hospitaltet کےبولروں کےخلاف لاٹھی چارج کرتےہوئےپہاڑجیتناسکورکردیا۔
Catalunya Jaguar کی نمائندگی کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے بیٹر حمزہ سلیم نے صرف43 گیندوں پر193 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 22 چھکے اور14 چوکے شامل تھے۔
حمزہ کے193 رنز اب تک ٹی10 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
واضح رہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے Catalunya Jaguar نے صرف 10 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر257 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔
ہدف کے تعاقب میں Sohal Hospitaltet کی ٹیم صرف10 اوورز میں 8 وکٹوں پر104 رنز بناسکی۔