چیچہ وطنی:نامعلوم افرادکی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

Dec 09, 2023 | 02:06 AM

ایک نیوز:چیچہ وطنی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق چیچہ وطنی میں تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کی حدود48 بارہ ایل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی پولیس موقع واردات پرپہنچ گئی اورجائےوقوعہ سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئے،فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالےشخص کی شناخت ابرارکےنام سےہوئی۔
پولیس کےمطابق لاش کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا، تاحال فائرنگ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ،واقع پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتاہے۔

مزیدخبریں