ایک نیوز : پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے 104 ہندو یاتریوں کو شادانی دربار سندھ کے لئے ویزے جاری کر دیئے۔
ہندو یاتری 12 سے 23 دسمبر 2023ء تک شادانی دربار، حیات پتافی کی یاترا کریں گے، ہندویاتری سندھ میں شیو اتاری ست گرو شادرم صاحب کے 315 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
ناظم الامور پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی اعزاز خان نے ہندو یاتریوں کو مبارک دی، ناظم الامور نے ہندویاتریوں کے محفوظ سفر کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ہر سال سکھ اور ہندو یاتری 1974ء کے پروٹوکول کے تحت مذہبی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آتے ہیں۔