ایک نیوز :نگران حکومت نے نجکاری کے خلاف ہائیکورٹس اور دیگر عدالتوں کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری املاک نجکاری کو یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
اقدام سے پی آئی اے سمیت سرکاری املاک کی نجکاری کی راہ میں تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی، ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں چیلنج ہو گا۔