ایک نیوز: سرکاری حج سکیم کی درخواستیں وصول کرنے کیلئے بروز ہفتہ اور اتوار کو نامزد بینک کھلے رہیں گے۔
ترجمان نےبتایا کہ وزارت مذہبی امور کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے، ریگولر یا سپانسرشپ حج سکیم میں درخواست جمع کروانے کیلئے قریبی بینک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر کا اجرا کیا ہے، 12 دسمبر تک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل بلا تعطل جا ری رہے گا۔
حج درخواست وصولی،بینک آج اور اتوار کو کھلے رہیں گے
Dec 09, 2023 | 00:04 AM