ایک نیوز :مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف آج جلال پورجٹاں میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔
چیف آرگنائزر مریم نواز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم، پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل اور پالیسیوں کے حوالے سے اظہار خیال کریں گی۔ مریم نواز نوجوانوں کو 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی ٹاسک سونپیں گی۔