ایک نیوز نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سیل کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق سی ڈی اے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے اعظم سواتی کی اہلیہ کو گزشتہ ماہ نوٹس بھیجا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا تھاکہ فارم ہاؤس میں 2 بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور گارڈز روم غیرقانونی طور پر بنائے گئے ہیں۔اس کے بعد حتمی نوٹس بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ غیرقانونی تعمیرات نہ گرانے کی صورت میں فارم ہاوس خالی کیا جائے۔اسی سلسلے میں پولیس اور سی ڈی اے کی ٹیمیں اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر پہنچیں۔ اعظم سواتی نے اسلام آباد انتظامیہ کیخلاف عدالتوں میں بھی کیس کیا عدالتوں نے موقف سنے کے بعد اسٹے آرڈر ختم کر دیا تھا ۔
اعظم سواتی کا فارم ہاؤس بھی حکومت کے ریڈار پر آگیا
Dec 09, 2022 | 23:20 PM