ایک نیوز نیوز : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جبری شادیوں اور مذہب کی تبدیلی سے متعلق قانون سازی کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جبری شادیوں سے متعلق قانون سازی ضرور کامیاب ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ و چیئرمیں پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ نے جبری شادیوں سے متعلق قانون سازی پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام سے آگاہی دی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کم عمری میں شادی کے خلاف قانون سازی کے حوالے سے سندھ پہلے ہی برتری رکھتا ہے اور مجھے امید ہے کہ جبری شادیوں سے متعلق قانون سازی سے متعلق کاوشیں بھی کامیاب ہوں گی۔