ایک نیوز نیوز :سابق گورنر سندھ عمران خان اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کیساتھ ملاقاتوں میں انہوں نے گورنر شپ مانگی تھی، ہم انہیں گورنر شپ دینے کیلئے راضی بھی ہوگئے تھے۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کیساتھ ملاقاتوں میں انہوں نے گورنر شپ مانگی تھی، ہم انہیں گورنر شپ دینے کیلئے راضی تھی لیکن وہ ایک ‘فون’ بھی چاہتے تھے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم سے مذاکرات میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوتی تھی، فروغ نسیم بھی ساتھ ہوتے تھے، وہ تو کہتے تھے کہ ایم کیوایم سےتعلق نہیں، عمران خان ہمارا بھائی اور لیڈر ہے، خود ایم کیوایم والے بھی کہتےتھے کہ فروغ نسیم کوعمران خان نےخود وزیر بنایا، بعد میں کیا معاملات ہوئے؟ اس کا جواب تو فروغ نسیم ہی دے سکتے ہیں۔