ایک نیوز نیوز:وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سنگاپور اور دیگر آسیان ممالک آئی ٹی اور مالیاتی فیلڈ میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بے پناہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا دورۂ سنگا پور کے دوران اسٹریٹس ٹائمز کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان سے متعلق اپنی رائے بدلنے کی ضرورت ہے۔دنیا پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکتی ہے۔سنگاپور اور دیگر آسیان ممالک آئی ٹی اور مالیاتی فیلڈ میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بے پناہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔دورۂ سنگا پور کے دوران اسٹریٹس ٹائمز کو خصوصی انٹرویو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سنگاپور کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا۔ دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا پاکستانی تارکین وطن کمیونٹی نے سنگاپور کی ابتدائی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی 22 کروڑ آبادی میں سے ساڑھے 11 کروڑ کے قریب 25 سال سے کم عمر نوجوان ہیں۔2021ء میں پاکستانی ای کامرس مارکیٹ میں 45 فیصد اضافہ ہوا۔جبکہ رواں مالی سال میں اس سے ساڑھے 7 ارب ڈالر سے زائد کی آمدن متوقع ہے۔ پاکستان آسیان کا سب سے پرانا سیکٹرل ڈائیلاگ پارٹنر ہے اور وہ اس پارٹنرشپ کی اپ گریڈیشن بھی چاہتا ہے۔ دنیا کو پاکستان سے متعلق اپنی رائے بدلنے کی ضرورت ہے، سنگارپور، آسیان سمیت دیگر ممالک پاکستانی نوجوانوں کی آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔