حکومت سے مذاکرات،عمران خان کا اپنانمائندہ ایوان صدر بھیجنے کافیصلہ

Dec 09, 2022 | 21:15 PM

ایک نیوز نیوز:اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے ملاقات کے بعد اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی ایوان صدر میں اپنا نمائندہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کے ذریعے حکومت اور تحریک انصاف کے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت کی جانب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار صدر مملکت عارف علوی سے دو ملاقاتیں کرچکے ہیں۔اب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اپنا نمائندہ ایوان صدر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملاقات میں قبل از وقت انتخابات اور اسمبلیوں کی تحلیل پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر شبلی فراز کو ایوان صدر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہےاور شبلی فراز کل صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق شبلی فراز صدر مملکت عارف علوی کو عمران خان کا اہم پیغام پہنچائیں گےاور اس ملاقات میں قبل از وقت انتخابات اور اسمبلیوں کی تحلیل پر بات چیت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت عارف علوی شبلی فراز کو حکومتی نقطہ نظرسے آگاہ کریں گے اور عارف علوی اور شبلی فراز ملاقات کے بعد اگلی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

مزیدخبریں