صبا فیصل نے بہو پر الزامات سے متعلق ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

Dec 09, 2022 | 20:35 PM

ایک نیوز نیوز :سینیئر اداکارہ صبا فیصل نےاپنی بہو پر الزامات لگانے کی ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

تفصیلات کےمطابق صبا فیصل نے بہو نیہا ملک پر سنگین الزامات عائد کرتےہوئے کہا تھا کہ جس بھی گھر میں نیہا ملک جیسی عورت جاتی ہے تو وہ گھر جہنم بن جاتا ہے۔انہوں نے بہو نیہا ملک پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بہو اور بیٹے سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔صبا فیصل نے واضح کیا تھا کہ اب ان کا اور پورے خاندان کا ان کے بیٹے سلمان سے کوئی تعلق نہیں۔گزشتہ روز  سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے سلمان فیصل کی جانب سے اہلیہ کی طرف داری کیے جانے کے بعد بہو پر الزامات لگانے کی ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

بعد ازاں انہوں نے ایک اور ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ان کی بہو اور ان کے حوالے سے غلط باتیں نہ کی جائیں۔دوسری ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے چار سال تک اپنے دکھ اور درد کو بیان نہیں کیا اور انہوں نے اپنی شہرت، عزت اور دولت کی قیمت چکائی۔انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے چار سال تک بہو کا مسئلہ برداشت کرکے ایک طرح سے دولت، عزت اور شہرت کی قیمت ادا کی۔صبا فیصل نے ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے سے متعلق کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

 
 
 

مزیدخبریں