اعظم سواتی بلوچستان سے رہا، سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا

Dec 09, 2022 | 19:39 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: بلوچستان ہائیکورٹ کاتحریک انصاف کے رہنما  اعظم سواتی کو فوری رہا کرنے کا حکم نظر انداز،،،سینیٹر اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے کوئٹہ سے گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے سندھ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔اعظم سواتی کے وکیل کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے سندھ منتقل کیا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکٹری اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اعظم سواتی بلوچستان سے رہا اور اسی الزام میں سندھ میں گرفتار. روزانہ قانون کا جنازہ نکل رہا ہے۔

اس حوال سے قاسم سوری کا کہنا ہے کہ اعظم خان سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، بلوچستان ہائیکورٹ سے رہائی کے احکامات کے بعد سندھ حکومت کے حوالے کرنا افسوسناک ہے۔

 خیال رہے کہ آج بلوچستان ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

اعظم سواتی کے خلاف کچلاک، حب، ژوب، سمیت پانچ علاقوں میں ایف آئی آرز درج تھیں اور بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے کوئٹہ لے آئی تھی۔

مزیدخبریں