ایک نیوز نیوز: بلوچستان ہائیکورٹ کاتحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو فوری رہا کرنے کا حکم نظر انداز،،،سینیٹر اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے کوئٹہ سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے سندھ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔اعظم سواتی کے وکیل کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے سندھ منتقل کیا جارہا ہے۔
تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکٹری اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اعظم سواتی بلوچستان سے رہا اور اسی الزام میں سندھ میں گرفتار. روزانہ قانون کا جنازہ نکل رہا ہے۔
اعظم سواتی بلوچستان سے رہا اور اسی الزام میں سندھ میں گرفتار. روزانہ قانون کا جنازہ نکل رہا ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 9, 2022
اس حوال سے قاسم سوری کا کہنا ہے کہ اعظم خان سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، بلوچستان ہائیکورٹ سے رہائی کے احکامات کے بعد سندھ حکومت کے حوالے کرنا افسوسناک ہے۔
خیال رہے کہ آج بلوچستان ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
اعظم سواتی کے خلاف کچلاک، حب، ژوب، سمیت پانچ علاقوں میں ایف آئی آرز درج تھیں اور بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے کوئٹہ لے آئی تھی۔
الحمدللہ!
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) December 9, 2022
Am most delighted that the Court has ordered @AzamKhanSwatiPk Sahb to be honorably released as all frivolous FIRs are quashed. ???????? pic.twitter.com/WUYgQUNJYy