الیکشن کمیشن کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ سے بھی فیصل واوڈا کی رکنیت بحال

الیکشن کمیشن کے بعد سیینٹ سیکرٹریٹ سے بھی فیصل واوڈا کی رکنیت بحال
کیپشن: الیکشن کمیشن کے بعد سیینٹ سیکرٹریٹ سے بھی فیصل واوڈا کی رکنیت بحال

ایک نیوز نیوز:سینیٹ سیکرٹریٹ نے فیصل ووڈا کی بطور سینیٹر بحالی کا سرکلر جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی فیصل ووڈا کی بطور سینیٹر رکنیت بحال کردی۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے فیصل ووڈا کی بطور سینیٹر بحالی کا سرکلر جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیصل ووڈا کی رکنیت بحال کی تھی۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے فیصل ووڈا کی رکنیت بحال جبکہ نثار کھوڑو کی رکنیت ختم کردی۔

واضح رہے کہ  سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی تھی ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد ان کی خالی کردہ نشست پر دوبارہ انتخاب کرایا جائے گا۔سپریم کورٹ نے 25 نومبر کو فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدالت کے سامنے معافی مانگ لیں گے اور اچھی نیت سے استعفی دیں گے تو نااہلی 5 سال کی ہوگی، استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں آپ کے خلاف 62 ون ایف کی کارروائی ہوگی۔