وزیرمملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو سے ایتھوپیاکے سفیر کی ملاقات

وزیرمملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو سے اتھوپیا کے سفیر کی ملاقات
کیپشن: وزیرمملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو سے اتھوپیا کے سفیر کی ملاقات

ایک نیوز نیوز:وزیرمملکت برائے داخلہ سے ملاقات میں اتھوپیا کے سفیر جمال باقر عبداللہ نے باہمی تعاون  پرتبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو  کااتھوپیا کے سفیر جمال باقر عبداللہ سے ملاقات میں کہنا تھا کہ  جمال باقر عبداللہ کی سربراہی میں اس باہمی تعاون کو نئی بلندیوں پر لایا جائے گا۔ وزارت داخلہ معزز سفیر کی کاوشوں سے معاون ثابت ہوگی۔ پاکستان میں اتھوپیا کی طرف نامزد جمال باقر عبداللہ پہلے سفیر ہیں ۔سفیر نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اتھوپیا کے سفیر جمال باقر عبداللہ نے دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون پر زور  دیا۔اسلام آباد :وزیر مملکت برائے داخلہ نے معزز سفیر کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد  دی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو  کاکہنا تھا کہ اسلام آباد : جمال باقر عبداللہ کی سربراہی میں اس باہمی تعاون کو نئی بلندیوں پر لایا جائے گا۔ وزارت داخلہ معزز سفیر کی کاوشوں سے معاون ثابت ہوگی۔دونوں ممالک دہشت گردی کےخلاف تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کریں گے۔