ایک نیوز نیوز: چین میں ایک خاتون کو سپائسی کھانا کھانے سے کھانسی کا دورہ پڑ گیا، جس کی وجہ سے اسکی پسلیاں ٹوٹ گئیں۔
غیرمکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والی خاتون ہوانگ کا کہنا ہے کہ جب اسے کھانسی کا دورہ پڑا تو اس نے اپنے سینے میں شارپ کریکنگ آواز سنی۔ ہوانگ نے مزید کہا کہ شروع میں تو اسے لگا کہ کچھ نہیں ہوا، لیکن چند دن گذرنے کے بعد وہ بات کرتے اور سانس لیتے وقت سینے میں درد محسوس کرنے لگیں۔
خاتون نے مزید کہا کہ انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سی ٹی سکین سے پتہ چلا کہ اس کی چار پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔
خاتون کی کھانسی کے بارے میں سننے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کے مزید ٹیسٹ کروائے، جس کے بعد ایک چھاتی کے سرجن نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ خاتون کے کمزور پٹھوں کی وجہ سے کھانسنے کے دوران اس کی پسلیاں ٹوٹیں۔
ڈاکٹڑوں نے خاتون کا علاج کرتے ہوئے اسے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
مس ہوانگ نے بتایا کہ ان کے جسم کا اوپر والا حصہ کمزور ہے اور ان کا وزن 57 کلو گرام اور قد 5 فٹ 6 انچ ہے۔