کالج کے طلبا کا برقعے پہن کر بالی وڈ گانوں پر رقص

Dec 09, 2022 | 17:18 PM

 ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست کرناٹک کے منگلورو شہر میں سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج کے طلباء نے ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ کے گانوں پر برقع پہن کر ڈانس کیا، جنہیں معطل کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق منگلورو کے سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج میں اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کا ایک پروگرام چل رہا تھا۔ اس دوران بالی ووڈ کے گانوں پر ڈانس اور پرفارمنس جاری تھی۔ اچانک برقع پہنے 4 لڑکوں کا ایک گروپ یہاں اسٹیج پر آ دھمکا۔ وہ اچانک دبنگ-2 کے ’فیویکول‘ گانے پر ڈانس کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس ڈانس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج نے ایکشن لیتے ہوئے چاروں طالب علموں کو فی الحال معطل کر دیا ہے۔ کالج انتظامیہ اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ واقع کیوں پیش آیا۔
سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج کی جانب سے جاری کردہ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی غیر رسمی تقریب کے دوران کیے گئے ڈانس کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ دراصل یہ ڈانس مسلم برادری کے لڑکوں نے ہی کیا تھا۔ تاہم، یہ طے شدہ پروگرام کا حصہ نہیں تھا۔ 

مزیدخبریں