ایف آئی اے کی کارروائی ، انسانی اسمگلر گرفتار

Dec 09, 2022 | 16:49 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے پنجاب زون ون کا اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاھور راجہ شہزاد نے کارروائی کرتے ہوئے  غلط طریقے سے بارڈر کراس کروانے میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔اشتہاری ملزم مسعود عرف سودی کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم مسعود گزشتہ 7 سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔

لینڈ روٹ ایجنٹ غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کروانے میں ملوث تھا اور بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

مزیدخبریں