ایک نیوز نیوز: کروڑ لعل عیسن کے علاقہ تھانہ فتح پور کی حدود میں پہلی جماعت کی 7سالہ کمسن بچی کو پین لیتے جاتے درندگی کا شکا ر بنانے کا واقعہ پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق کروڑ لعل عیسن کے علاقہ فتح پور وارڈ نمبر 9 میں 7سالہ ننھی طالبہ کیساتھ بد فعلی کا معاملہ پیش آیا۔ تھانہ فتح پور پولیس کے ایس ایچ او زاہد خان لغاری نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چند گھنٹوں میں بچی کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم عبداللہ ولد محمد عارف کو گرفتا رکرکے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
بچی کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کلاس اول کی سٹوڈنٹ ہے اور قریبی دوکان سے پین لینے کیلئے گئی تو ملزم عبداللہ نے میری بچی کو ورغلا کر گھر لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بچی کے والد نے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ فتح پور زاہد خان لغاری کا کہنا تھا کہ ہمیں جونہی اطلاع ملی ہم نے فوری کاروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا ہے ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں