پورٹ پرپھنسے سویابین اور کینولا سیڈز کنٹینر فوری کلیئر کرنے کا حکم

پورٹ پرپھنسے سویابین اور کینولا سیڈز کنٹینر فوری کلیئر کرنے کا حکم
کیپشن: Order to immediately clear soybean and canola seeds containers stuck at the port(file photo)

ایک نیوز نیوز: سویابین کی کنسائنمنٹ کلئیر کرنے سے متعلق کیس میں ایف بی آر کے ذیلی ادارہ وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے کنسائنمنٹ روکنے کو خلاف قانون قرار دے دیا۔

فیصلے کے بعد فوری طور پر کنسائنمنٹ ریلیز کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فیصلے کے بعد 10 روز کے اندر تمام کنسائنمنٹ ریلیز کردیا جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی ٹیکس محتسب میں کیس کی سماعت کے دوران ایف ٹی او نے ایف بی آر اور فوڈ سیکیورٹی حکام کے تمام دلائل مسترد کردیے۔

 ایف ٹی او نے ایف بی آر اور فوڈ سیکیورٹی حکام کے پیش کردہ دلائل کو امپورٹ قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

جبکہ سماعت کے دوران کسٹمز انٹیلی جنس نے کنسائنمنٹ ریلیز کرنے کی حمایت ظاہر کی۔ ایف ٹی او اپنے فیصلے میں کراچی پورٹ پر رکے تمام جہازوں سے مال آف لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ کنسائنمنٹ ریلیز کرنے کا حتمی اور تفصیلی فیصلہ جلد سنا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایف ٹی او فیصلے پر عمل درآمد کی خود نگرانی کرے گا اور اس ضمن میں تحریری فیصلہ آج ہی حکام کو ارسال کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سویا بین اور کنولا سیڈز کی کلیئرنس نہ ہونے سے ملک بھر میں چکن کی فارمنگ شدید مشکلات کا شکار ہوگئی تھی اور چکن فارمنگ کی صنعت پر شدید خطرات کے بادل منڈلا رہے تھے۔