چیچہ وطنی: تلخ کلامی پر بھتیجے نے چچا پر فائرنگ کردی

چیچہ وطنی: تلخ کلامی پر بھتیجے نے چچا پر فائرنگ کردی

ایک نیوز نیوز: چیچہ وطنی میں تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کی حدودو چکنمبر 55/12 ایل میں چچا بھتیجے کی لڑائی ہوئی جس میں بھتیجے نے چچا پر فائرنگ کر دی۔ 

رپورٹ کے مطابق چیچہ وطنی 55/12 ایل کے رہائشی عبدالستار ولد بشیر احمد گجر کی گذشتہ رات اپنے بھتیجے محمد احمد ولد عبدالجبار سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ملزم  نےرنجش کی بناء  محمد احمد نے اپنے چچا عبدالستار پر فائرنگ کر دی۔  جو کہ چچا عبدالستار کی کمر میں لگی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ 

چیچہ وطنی زخمی کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ اوکانوالہ بنگلہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔