ایک نیوز نیوز: ایلون مسک کی تازہ ٹویٹ نے صارفین کو مزید بےچینی میں مبتلا کردیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس جلد بند کردیے جائیں گے۔
رپورٹ کےمطابق ایلون مسک نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ ان صارفین کے لیے ہے جو اکاؤنٹ بنا کر اسے استعمال کرنا بھول جاتے ہیں۔
ایلون مسک نے ٹویٹ میں بتایاکہ کئی سال سے لاگ ان نہ کرنے والوں یا کوئی ٹویٹ نہ کرنے والوں کے اکاؤنٹس لازمی ڈیلیٹ کیے جائیں گے۔
These are obvious account deletions with no tweets & no log in for years
— Elon Musk (@elonmusk) December 9, 2022
اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہونے سے سوشل میڈیا ماہرین کا بڑا نقصان ہوگا کیونکہ ویسے تو ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایسے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر رہے ہیں جن سے ٹویٹس نہیں کی جارہیں لیکن ان کے اس فیصلے سے کچھ لوگوں کا بڑا نقصان ہو جائے گا۔
ٹوئٹر پر مخصوص ٹرینڈ چلانے والے گروپ یا سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا ماہرین باقاعدگی سے بڑی تعداد میں فرضی اکاؤنٹس بناتے ہیں۔ ان میں سے کچھ اکاؤنٹس تو استعمال کر لیے جاتے ہیں جب کہ اکاؤنٹس کا ایک بڑا ذخیرہ بچا کر رکھا جاتا ہے تاکہ وقت آنے پر انہیں استعمال کیا جا سکے۔ چونکہ ٹوئٹر پر یہ بھی دکھائی دیتا ہے کہ اکاؤنٹ کب بنایا گیا لہذا یہ اکاؤنٹ پرانے ہونے کے بعد حقیقی معلوم ہوتے ہیں۔ اس طرح ان کے ذریعے ٹرینڈ بنائے جاتے ہیں۔
غیر استعمال شدہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہونے کے نتیجے میں ان سوشل میڈیا ماہرین کو سخت نقصان پہنچے گا اور وہ مصنوعی ٹوئٹر ٹرینڈ چلانے میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔
Twitter is working on a software update that will show your true account status, so you know clearly if you’ve been shadowbanned, the reason why and how to appeal
— Elon Musk (@elonmusk) December 9, 2022