خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Dec 09, 2022 | 14:37 PM

ایک نیوز نیوز: مینارپاکستان پر ہراسگی کا شکار ہونے والی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ خاتون ٹک ٹاکرکے وارنٹ گرفتاری بطور گواہ پیش نہ ہونے پرجاری کیے گئے۔ عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو عائشہ اکرم سمیت دیگرگواہوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تحریری فیصلے میں مدعیہ سمیت دیگر گواہان کو بھی طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کو مدعیہ سمیت کسی گواہ نے اہمیت نہیں دی، لہذا وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔ عدالت نے سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔

تھانہ لاری اڈا پولیس نے مینار پاکستان ہراسگی واقعے کا مقدمہ ٹک ٹاکرعائشہ کی مدعیت میں درج کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال یوم آزادی پر مینار پاکستان پر بدسلوکی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹکر ٹاکرعائشہ اکرم نے وہاں موجود ساتھی ریمبو پر بلیک میلنگ اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ریمبو سمیت 8 افراد کو گرفتارکرلیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو دیے گئے تحریری بیان میں ٹک ٹاکرکا کہنا تھا کہ ریمبو نے اس کی نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں، جس کی بنا پربلیک میل کرتا ہے اور اب تک 10 لاکھ روپے ہتھیا چکا ہےآدھی تنخواہ بھی ریمبو کو دیتی ہوں جبکہ یوم آزادی پر گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ بھی ریمبو نے بنایا تھا۔

عائشہ نے 12 افراد کیخلاف تحریری بیان دیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ریمبوسمیت 7 افراد کو حراست میں لیاتھا۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 14اگست کو خاتون ٹک ٹاکرکی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سیکڑوں افراد اسے ہراساں کررہے تھے۔ اس دوران عائشہ کے کپڑے پھاڑنے اورزدوکوب کرنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے 300 سے زیادہ افراد کو جیوفینسنگ کی مدد سے حراست میں لیا تھا، تاہم خاتون ٹک ٹاکر نے شناخت پریڈ میں صرف6 ملزمان کو شناخت کیا تھا۔

مزیدخبریں