آئندہ الیکشن میں عمران خان ٹکٹوں کا فیصلہ خود کرینگے:اعجازاحمد شاہ

Dec 09, 2022 | 13:52 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر(ر) اعجاز احمد شاہ نےکہا کہ پنجاب میں عمران سے کوئی ڈبل گیم نہیں ہو رہی جس کسی نے اس اسٹیج پر عمران خان سے دھوکا کرنا ہے وہ سیاست سے فارغ ہے،ہمارے اتحادی ہر لحاظ سے ہمارے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں آئندہ الیکشن میں عمران خان ٹکٹوں کا فیصلہ خود کرینگے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر(ر) اعجاز احمد شاہ نے سانگلاہل کی دو بڑی رابط سڑکوں سانگلاہل مڑھ بلوچاں سکھیکی اور سانگلاہل صفدر آباد کا باقاعدہ افتتاح کردیا،ان سڑکوں پر ساڑھے 4ارب سے زائد کا خرچ ہو گا،افتتاحی تقریب میں ضلع ننکانہ صاحب، شاہکوٹ اور سانگلاہل سے بھی تحریک انصاف کے رہنما اور ورکرز نے شرکت کی۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر(ر) اعجاز احمد شاہ نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم متحد نہیں ہونگے ضلع ننکانہ صاحب فتح نہیں کرسکتے پچھلے انتخابات میں ہم کمزور تھے انہوں نے کہا کہ اپنے قائد عمران خان کے ہرفیصلے کے پابند ہیں میں سانگلاہل میں امیدواروں کو ٹکٹیں دینے نہیں آیا مجھے خود اپنی ٹکٹ کا پتہ نہیں ضلع ننکانہ صاحب میں 11سو ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل اسٹیٹ بنائیں گے مسلسل اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے علاقے کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ،ہم نے چند سالوں میں تعمیر وترقی کا نیا ریکارڈ قائم کیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ملک محمد اعظم چوہدری طارق سعید گھمن ایم پی اے میاں عاطف نے بریگیڈیئر اعجاز احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اپنے محسن بریگیڈیئر اعجاز احمد کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں