ایک نیوز نیوز: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو صحافیوں پر الزام تراشی اور گالم گلوچ کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ جب توشہ خانہ کے تحائف اور گھڑیوں پر خبریں آنے لگیں تو تحریک انصاف نے نہ صرف ان خبروں کو جھٹلایا بلکہ صحافیوں پر پیسے لینے کے الزامات بھی لگائے۔
تحریک انصاف کے پاس ثبوت کے ساتھ خبروں کی تردید کرنے کا پورا حق تھا لیکن دوسروں پر لفافہ صحافی اور غداری کے الزام لگانے کا کوئی حق نہیں تھا۔ تاخیر سے ہی صحیح سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے اور جھوٹ ہمیشہ بے نقاب ہوتا ہے۔ عمران خان اور تحریک انصاف اپنے ہی بیانیہ کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔ 2/2
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) December 9, 2022
شیری رحمان نے کہا کہ اب ایک کے بعد ایک ثبوت عوام کے سامنے آ رہا ہے، تحریک انصاف کے پاس ثبوت کے ساتھ خبروں کی تردید کرنے کا پورا حق تھا لیکن ان کے پاس دوسروں پر لفافہ صحافی اور غداری کے الزام لگانے کا کوئی حق نہیں تھا، تحریک انصاف کو کم از کم اب صحافیوں پر الزام تراشی اور گالم گلوچ کرنے پر ان سے معافی مانگنی چاہیے۔
سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ تاخیر سے ہی سہی لیکن سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے اور جھوٹ ہمیشہ بے نقاب ہوتا ہے، عمران خان اور تحریک انصاف اپنے ہی بیانیہ کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔