امتحانات کی سکیم تبدیل، طلبا کا پاس ہونا آسان

امتحانات کی سکیم تبدیل، طلبا کا پاس ہونا آسان

ایک نیوز نیوز: سکول طلباء کے لیے اچھی خبر ہے کہ پہلی  سے آٹھویں تک سکول امتحانات کی مارکس سکیم تبدیل کرنےکافیصلہ کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت تک طلباکاپاس ہونا اب اور آسان ہو گیا ہے  سکول امتحانات کی مارکس سکیم تبدیل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی سکیم کے مطابق سوالیہ پیپرز پچاس فیصد انشائیہ اور پچاس فیصد معروضی طرزپرہوں گئے۔ پنجاب ایگزامنیشن کمشن نے اسسمنٹ پالیسی فریم کے کریکولم کے مطابق آئٹم بینک سکولوں کوفراہم کردئیے ہیں۔ پیک نے اساتذہ اور طلباء کی رہنمائی کےلیےاردو،ریاضی،جنرل نالج،سائنس،قرآن پاک تعلیمات کمپیوٹر ایجوکیشن کے ماڈل پیپرزویب سائٹ پرجاری کردیے گئے ہیں،