ایک نیوز نیوز: پھالیہ کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ڈاکو نجی کمپنی کی وین سے اسلحہ کے زور پر 280000 روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پھالیہ کے نواحی علاقہ لک کیپٹل مارکی کے سامنے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی نجی کمپنی کی سپلائی وین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔
ڈاکو اسلحہ کے زور پر آزاد شاپنگ سینٹر کی وین کے ڈرائیور سے 280000 روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش جاری کر دی گئی ہے۔