قید ی بھی اب ڈاکٹر بن سکیں گے:عبدالقادر پٹیل

Dec 09, 2022 | 12:43 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ  پاکستان کی تمام پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز کو یہ لازم کیا جائے گا کہ کوئی بھی بچہ اگر جیل میں ڈاکٹر بھی بننا چاہے گا تو اسےتعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ اگلے سال 2023 سے پاکستان کی تمام جیلوں میں قید بچوں کو نرسنگ، الائیڈ ہلتھ سائنسز، اور ایم بی بی ایس میں ایڈمیشن اور تعلیم دی جائے گی،پاکستان میڈیکل کمیشن کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں، جیل میں موجود لائق اور ذہین بچوں کو ڈاکٹر ، نرسز، اور میڈیکل کے کسی بھی شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کامواقع فراہم کئے جائیں گے،اس کام کا مقصد جیل میں قید تمام بچوں کو معاشرے میں ایک نمایاں مقام دلانا ہے۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل  نے مزید کہا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی  معاشرے کے ہر طبقے اور فرد کو یکساں سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے،معاشرے کی ترقی کیلئے ہر شخص کو مساوی تعلیم کی سہولیات دینا ہمارا فرض ہے،تعلیم اور صحت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا ہے،ہماری حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہے،عوام کی فلاح وبہبود خدمت ہمارا حقیقی نصب العین ہے۔

مزیدخبریں