ایک نیوز نیوز: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی ثالثی ، امریکااور روس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ، امریکا کے باسکٹ بال کی کھلاڑی کے بدلے روسی فوج کا ریٹائر کرنل رہا ۔ غیر جانبدارممالک کا خیر مقدم۔ روس اور امریکا میں کشیدگی کم ہوگی ۔
روس نے امریکہ کی باسکٹ بال کے معروف کھلاڑی اور دو بار اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے برٹنی گرائنر کو قید سے رہا کر دیا ہے جبکہ امریکہ روسی قیدی سابق کرنل ا ور اسلحے کے سوداگر وکٹر باؤٹ کو رہا کرکے روس بھیجے گا، جنہیں ہتھیاروں کی غیر قانونی لین دین کےسلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے دونوں کی رہائی ایک سمجھوتے کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔
یادرہےقیدیوں کا یہ تبادلہ ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے دونوں ملکوں کےدرمیان کشیدگی عروج پر ہے۔
۔وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے صدر بائیڈن کے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ، ’’وہ محفوظ ہیں، وہ ایک طیارے پر سوار ہیں اور گھر کی جانب سفر کر رہی ہیں۔‘‘
گرائنر کی اہلیہ شیرل اور انتظامیہ کے اہم ارکان اس موقع پر موجود تھے۔ شیرل نے برٹنی کی رہائی کے لیے بائیڈن اور ان کی انتظامیہ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اور برٹنی دونوں روس میں موجود ایک اور امریکی قیدی پاؤل کی رہائی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔گزشتہ آٹھ ماہ میں دونوں ملکوں کے درمیان یہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا دوسرا موقع ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے بھی قیدیوں کے اس تبادلے کی تصدیق کی ہے۔ روسی خبر رساں اداروں کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا یہ تبادلہ ابو ظہبی میں کیا گیا اور یہ کہ وکٹر باؤٹ روس واپس لائے جا رہے ہیں۔وکٹر باؤٹ جنہیں ماضی میں ’موت کے سوداگر‘ کا خطاب دیا گیا تھا، سابق سوویت فوج کے لیفٹننٹ کرنل رہے ہیں۔ امریکی محکمہ انصاف نے ماضی میں انہیں دنیا کے سب سے بڑے ہتھیاروں کے ڈیلروں میں سے ایک قرار دیا تھا۔
وکٹر باؤٹ، جن کی زندگی پر ایک ہالی وڈ فلم بھی بن چکی ہے کروڑوں ڈالر کے ہتھیار بیچنے کی سازش میں امریکہ میں 25 برس کی قیدکاٹ رہے تھے۔
سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ ان کی مشترکہ ثالثی کی کوششوں سے جمعرات کو امریکا اور روس کے درمیان قیدیوں کے کامیاب تبادلے میں مدد ملی ہے۔
سعودی عرب اور یواے ای کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے ثالثی کی کوششوں کی قیادت کی ہے۔ دونوں ممالک کی ثالثی کی کوششوں کی کامیابی ان کی امریکا اورروسی فیڈریشن کے ساتھ باہمی اورٹھوس دوستی کی عکاسی کرتی ہے۔بیان میں فریقین کے درمیان بات چیت کے فروغ میں دونوں برادرممالک کی قیادت کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
Moments ago I spoke to Brittney Griner.
— President Biden (@POTUS) December 8, 2022
She is safe.
She is on a plane.
She is on her way home. pic.twitter.com/FmHgfzrcDT