ایک نیوز نیوز: چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ سعودی عرب کامیابی سے جاری ہے۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدے طے پاگئے ہیں جبکہ متعدد یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے موقع پرمفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الیمامہ محل میں صدر شی جن پنگ کا استقبال کیا۔ انھوں نے ملاقات میں تازہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
کل ان دو یتیم شامی بچیوں کی ویڈیو منظرعام پہ آئی تھی۔ سردی سے ٹھٹھرتی بھوکے پیٹ سونے والی ایلاف اور صبا کو فراس منصور نامی اس نیک دل بھائی تمام ضروری اشیاء پہنچا دیں۔ فجزاہ الله خيرا pic.twitter.com/4a6qQhS0Vl
— Zia Chitrali (@ziachitralie) December 8, 2022
اس ملاقات میں سعودی اور چینی حکام نے بھی شرکت کی۔ اس کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد اور صدر شی جن پنگ نے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔
ان طے شدہ معاہدوں میں مملکت کے ویژن 2030 اور چین کے روڈ اینڈ بیلٹ اقدام کے درمیان ہم آہنگی کا منصوبہ اور سول، ذاتی امور اور تجارتی شعبوں میں عدالتی تعاون کا معاہدہ شامل ہے۔
دونوں ممالک نے چینی زبان سکھانے کے لیے تعاون کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے۔
اس موقع پرجامعہ شاہ سعودی کی جانب سے چینی صدر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔
چین کے صدر شی جنپنگ کو دورہ سعودی عرب کے دوران کنگ سعود یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دی گئی ہے ۔ pic.twitter.com/a2N8mfJKTL
— چین اردو (@ChinaUrdu_) December 9, 2022