لاہور ہائیکورٹ: رمضان شوگر مل کا این او سی جاری کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ: رمضان شوگر مل کا این او سی جاری کرنے کا حکم
کیپشن: Lahore High Court: Order to issue NOC of Ramzan Sugar Mill(file photo)

سلیمان اعوان: لاہورہائیکورٹ سے شریف خاندان کو ایک مرتبہ پھر بڑا ریلیف مل گیا۔ رمضان شوگر مل کیس کا محفوٖظ فیصلہ سنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ایکسائز کو شہباز شریف فیملی کی رمضان شوگر مل کو   این او سی جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے رمضان شوگر مل کی درخواست پر  سماعت کی فریقین کی جانب سے عدالت میں دلائل مکمل کیے۔ 

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کرشنگ سیزن شروع ہوچکا ہے مگر محکمہ ایکسائز کی جانب سے این اوسی جاری نہیں کیا جا رہا۔ این او سی جاری نہ ہونے سے کسانوں اور مل ملازمین کونقصان کا سامنا کرناپڑے گا۔

درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ مختلف محکموں سے رمضان شوگر ملز کو بارہ این او سی جاری ہوچکے۔ ڈی سی سے ملز چلانے کا اجازت نامہ بھی مل چکا۔ محکمہ ایکسائز این اوسی کااجراء نہیں کررہا۔

این اوسی جاری نہ ہونے سے شوگر مل فعال نہیں ہورہی۔ عدالت ایکسائز کو رمضان شوگر مل کو این او سی جاری کرنے کا حکم دے۔ 

دوران سماعت محکمہ ایکسائز نے درخواست کی مخالفت کی۔ عدالت نے تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ایکسائز کو رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دے دیا۔