بھوک  ہے اور سردی ،یتیم شامی لڑکی کی آپ بیتی ،پتھر بھی  روپڑے

SYRIAN GIRLS
کیپشن: SYRIAN GIRLS
سورس: google

ایک نیوز نیوز: دل صاحب اولاد سے انصاف طلب ہے ۔ چچا بھوک  ہے اور سردی ۔۔ یتیم شامی لڑکی نےآپ بیتی سنائی تو پتھر بھی  روپڑے ، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
جنگ زدہ شام کی یتیم بہنوں  کے بہتے آنسوؤں نے پتھر بھی پگھلا ڈالے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  اپنی" اے چچا، سردی ہے، سردی اور بھوک، ہر روز ہم اسی طرح سوتے ہیں، جس دن سے ہمارے والد کا انتقال ہوا" 
ویڈیو کلپ ٹویٹر پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا
  العربیہ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اس کلپ کو ایمرجنسی ریسپانس ٹیمکے اکاؤنٹ سےشئیر کی گیا تھا ۔
 بچی اپنی بہن اور خاندان کے ساتھ برسوں سے  ایک خیمے میں رہ رہی ہے، لکڑی  اور خوراک کی کمی کا شکار ہے۔۔ 
اس نے اپنے معصوم  الفاظ میں  بتایا کہ اس کے والد جنگ میں مارے گئے تھے اور اس وقت سے ان کا یہ حال ہے ۔’’  چچا جن بچوں کے والد ہیں وہ گرم کمروں میں سوتے ہیں ۔۔ سچی چچا ہم روزانہ ٹھنڈے اعضا کے ساتھ ایسے سوتے ہیں کہ بھوک ہمارے پیٹ کو کھا رہی ہوتی ہے‘‘ ۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد درد دل رکھنے والے سینکڑوں ا فراد نے متعلقہ تنظیم سے رابطہ کیا اور بالاخر فراس منصور نامی ایک مخیر عرب شہری نے ان بچیوں کے اخراجات کا تمام ذمہ اٹھا لیا ہے اور انہیں فوری طور پر گرم کپڑے ، خوراک کتابیں اور دیگر سامان پہنچا دیا ۔