ایک نیوز نیوز: اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے زیرو لائن تورخم کے قریب پلاسٹک شاپر سے634 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔
دوسری کارروائی میں اے این ایف نےفیصل آباد ایئرپورٹ فلائٹ نمبر GF 791 سے بحرین جانے والےملزم کے پیٹ سے 51 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں۔ ملزم صوابی کا رہائشی تھا جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اے این ایف اور سندھ رینجرز نےکورنگی کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 1 کلو 737 گرام ہیروئین ، 14 کلو چرس 1 کلو 50 گرام آئس اور 7 کلو بھنگ برآمد کی ہے۔
وِندر کے قریب ایک اور کاروائی کرتے ہوئے جھاڑیوں سے400 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا ہے۔مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔