ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز 4 سالہ خودساختہ جلاوطنی کاٹ کر پاکستان واپس آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سلیمان شہباز اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ جس کے بعد ان کی وطن واپسی ہفتہ کو متوقع ہے۔
سلیمان شہباز نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ عوام بہت جلد بھول جاتی ہے اس لیے بتانا چاہتا ہوں کہ 4سال بعد وطن واپس جارہاہوں ، ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔ 2018 میں سازش کا آغاز ہوا جس میں شریف فیملی اور ن لیگ کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال پاکستان کے احتساب کے نظام پر ایک سیاہ دھبہ ہیں۔ بشیر میمن نے قوم کو بتایا کہ کس طرح وزیراعظم ان کو وزیراعظم ہاؤس میں بلا کر پریشرائز کرتے تھے۔
وطن واپسی سے قبل سلمان شہباز نے ویڈیو پیغام جاری کردی pic.twitter.com/XVCRRo97C1
— AIK News News (@pnnnewspk) December 9, 2022
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر اور اس کے ساتھیوں نے جو کھلواڑ کیا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ نظام کا خاتمہ ہونے پر اپنے ملک واپس لوٹ رہا ہوں۔ 2 سال قبل نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے حکومت پاکستان کی درخواست پر میرے خلاف ہونے والی تحقیقات کے بعد تمام الزامات کو کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دیا۔