ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور سابق وزیر اعظم کی حاضری سے آج استثنیٰ کی درخواست کی۔
وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان لاہور میں پیش نہیں ہو سکیں گے ، اس لیے آج حاضری سے استثنیٰ کی اجازت دیں، عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19دسمبر تک توسیع کر دی۔