لاہور اور راولپنڈی کےمخصوص علاقوں کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری

Dec 09, 2022 | 11:00 AM

JAWAD MALIK

زینب شہباز:سموگ نے لاہور میں پنجے گارڈ لیے ، ائیر انڈیکس کوالٹی 422 پر پہنچ گیا ،سموگ اور دھند کی وجہ سے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ اے کیو آئی گزشتہ 24 گھنٹوں کی تفصیل پر مشتمل ہے، ٹاؤن ہال، مال روڈ پر اے کیو آئی 116 رہا۔ٹاؤن شپ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 86 ریکارڈ ہوا،شالے ویلی رینج روڈ راولپنڈی پر اے کیو آئی 164 رہا جبکہ درجہ حرارت 12 ڈگری سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر شمار ہونے لگا ہے۔ملکی فہرست میں پنجاب کے 8 شہر آلودہ ترین قرار دے دیئے گئے۔فصلوں کی باقیات کو جلائے جانے کے واقعات کنٹرول نہ ہوسکے۔ شکر گڑھ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، ملتان اور بہاولپور کے علاقوں میں فصلوں کو جلایا گیا۔

مزیدخبریں