ہراسانی کی شکایت:انتظامیہ نے خاتون ٹیچر کیخلاف ہی ایکشن لے لیا

انتظامیہ نے ہراسانی کی شکایت کرنے والی خاتون ٹیچر کے سروس ریکارڈ پر سوال اٹھا دیا
کیپشن: The administration questioned the service record of the female teacher who complained of harassment(file photo)

ایک نیوز نیوز: مرد اساتذہ کیخلاف ہراساں کرنے کی شکایت خاتون شکایت کو مہنگی پڑگئی۔ انتظامیہ نے خاتون کے خلاف ہی ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون ٹیچر نے مرد اساتذہ پرہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو شواہد کے ساتھ شکایت درج کرائی ہے۔

خاتون ٹیچر نے کہا کہ انگریزی شعبے کے دو اساتذہ کے خلاف شکایت جمع کرائی ہے، دونوں اساتذہ مسلسل ہراساں کر رہے ہیں، متعدد خواتین اور طالبات نے بھی مجھ سے ان افراد کے خلاف شکایات کی ہیں۔

دوسری جانب ترجمان سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی نے خاتون ٹیچر کی جانب سے شکایت جمع کروانے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے سروس ریکارڈ پر سوال اٹھا دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شکایت کنندہ خاتون کاسروس ریکارڈ بہت خراب ہے، خاتون ٹیچر کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی اور کلاسز نہ لینے کی کئی شکایات ہیں۔

ترجمان سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ خاتون ٹیچرکی کارکردگی سے متعلق کمیٹی کی رپورٹس سینڈیکیٹ میں بھی پیش ہوچکی ہیں۔