کوئی دباؤ نہیں، ملتان ٹیسٹ میں کم بیک کریں گے: بابر اعظم

کوئی دباؤ نہیں، ملتان ٹیسٹ میں کم بیک کریں گے: بابر اعظم

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ  ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ  کوئی دباؤ نہیں ہے  ٹیم ملتان ٹیسٹ میں کم بیک کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے  کہ لوگ کیا کہتے ہیں اس سے اُنہیں فرق نہیں پڑتا، فوکس ٹیم کو جتوانے پر ہے۔ امام الحق کا ملتان ٹیسٹ سے قبل کہنا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میچ میں سنچری اُن کا خواب ہے، اپنی فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

انگینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پچ خشک لگ رہی ہے۔ ریورس سوئنگ جلدی شروع ہوجائے گی، وہ حریف ٹیم کی وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں  فہیم اشرف ، محمد نواز اورابرار احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ اظہر علی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے۔