ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سارا ٹبر سرکاری توشہ خانہ سے چوری کی گھڑیاں بیچنے اور بکوانے پر لگا تھا۔
وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گھڑی چوری کی گھڑیوں کی نت نئی کہانیاں منظر عام پر آ رہی ہیں، چوری کی گھڑیاں پی ٹی آئی کی سیاست کیلئے گھڑیال بن چکی ہیں۔
افسوس ! مفت خوری اورٹکے ماری کے عادی مُرشد کوئ جائز کاروبار کرلیتے تو
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 9, 2022
ممنوعہ فارن فنڈنگ وصولی ، صدقہ خیرات خوری اور گھڑیاں چوری کرنے سے بچ جاتے ۔۔۔
لھایا پیا لوٹا بیچا سب سامنے آۓگا۔۔۔
وزیر ریلوے و ہوابازی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ افسوس ! مفت خوری اورٹکے ماری کے عادی مرشد کوئی جائز کاروبار کرلیتے تو ممنوعہ فارن فنڈنگ وصولی، صدقہ و خیرات خوری اور گھڑیاں چوری کرنے سے بچ جاتے۔