ایک نیوز نیوز: محکمہ موسمیات نے تاریخ کی شدید ترین سردی اور برفباری کا امکان ظاہر کرکے شہریوں کو خبردار کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کا امکان ہے۔
ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے سرد موسم کے تیسرے درجے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
گزشتہ روز برطانیہ کے بعض علاقوں میں توقع سے زیادہ برف باری اور شدید سردی نے کاروبار زندگی کو معطل کردیا۔
اسکاٹش ہائی لینڈز میں درجہ حرارت منفی 9 تک چلا گیا اور ابھی اس کے مزید کم ہونے کے امکانات ہیں۔
کئی مقامات پر گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، بس سروسز میں بھی خلل پڑا، ایبرڈین ایئر پورٹ پر کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرد موسم صحت کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے، بوڑھے افراد، دل اور پھیپھڑوں کے مریض خاص طور پر خطرے میں ہوسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ جو لوگ پورے گھر کو گرم نہیں کرسکتے، انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کم از کم اپنے لیونگ روم اور بیڈ روم کا درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ تک رکھیں، بیڈ روم میں بستر پر مزید کمبلوں کا بھی استعمال کرکے صورت حال کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔