ایک نیوز نیوز: دلہے نے شادی کے دن اپنی دلہن کو گدھا تحفے میں دے دیا،دلہن نے گدھے کا بچہ دیکھ کرخوش کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے اس دور میں ہر شخص کم وقت میں شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے اور اس کیلئے ایسی ایسی حرکتیں کرتا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر سینکڑوں ایسی مثالیں موجود ہیں۔
ایسی ہی ایک حرکت دلہا نے شادی پر اپنی دلہن کو منہ دکھائی پر انوکھا تحفہ دیکر رقم کردی،دلہے نے شادی کے دن اپنی دلہن کو گدھا تحفے میں دےدیا جس پر دلہن نے غیرمتوقع ردعمل دیتے ہوئے نہ صرف گدھے کے بچہ کوگود میں لے لیا بلکہ پیار بھی کیا۔ازلان شاہ نے وریشہ جاوید کو شادی کا تحفہ دے کر نیا ٹرینڈ متعارف کروا دیا،شادی میں گدھے کا بچے کا تحفہ سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔