ایک نیوز نیوز: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے سائز کے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کروالیں۔ کہیں دیر نہ ہوجائے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 6 سال قبل ختم کیے گئے چار مختلف مالیتوں کے پاکستانی کرنسی کے پرانے بڑے نوٹ تبدیل کرانے کے لیے گزشتہ ماہ شہریوں کو ایک اور آخری موقع فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک ڈیڈلائن دی تھی جو اب ختم ہونے کے قریب ہے۔
اسٹیٹ بینک آپ پاکستان کے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان نے 10، 50، 100 اور 1000 روپے مالیت کے چھوٹے اور نئے سائز کے کرنسی نوٹوں کا اجراء سال 2005 سے 2008 کے درمیانی عرصے میں کیا تھا۔
The last date to exchange old designed large size banknotes of Rs 10, 50, 100 & 1000 is December 31, 2022. These old design banknotes can now be exchanged from the counters of #SBP BSC offices across the country till December 31, 2022. Details: https://t.co/g8oJf1jOrU pic.twitter.com/t4U7VNx7S5
— SBP (@StateBank_Pak) November 22, 2022
پرانے اور بڑے سائز کے کرنسی نوٹ مارکیٹ سے مرحلہ وار واپس لینے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ یکم دسمبر 2016 کے بعد ان نوٹوں کا لین دین مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔ لگ بھگ 6 سال کے عرصے کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایسے کرنسی نوٹ رکھنے والے شہریوں کو آخری موقع فراہم کرتے ہوئے 31 دسمبر 2022 تک مہلت دی۔
اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق10، 50، 100 اور 1000 کے بڑے پرانے کرنسی نوٹ رکھنے والے شہری یا ادارے 31 دسمبر 2022 تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے کراچی، لاہور، پشاور،کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پاکستان بھر میں اسٹیٹ بینک کی کسی بھی برانچ سے نئے کرنسی نوٹوں میں تبدیل کرا سکتے ہیں۔